ذاکر قیوم تحریک طالبان افغانستان کی شوریٰ کے رئیس مقرر‘ 3 نیٹو فوجی ہلاک

کابل ( اے ایف پی) افغانستان میں بم دھماکوں میں نیٹو کے مزید 3 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 112 اتحادی فوجی افغان جنگ کا ایندھن بن چکے ہیں۔ صوبہ ہلمند کے کمانڈر ذاکر عبدالقیوم کو تحریک طالبان افغانستان کی شوریٰ کا رئیس مقرر کر دیا گیا۔ تحریک طالبان افغانستان کے سربراہ ملا عمر نے ملا محمد اخوند پوپلزئی عرف ملا عبدالغنی برادر اور دیگر اہم رہنماﺅں کی گرفتاری کے بعد یہ فیصلہ کیا۔