کرزئی چاہتے ہیں امریکہ پاکستان میں براہ راست فوجی کارروائی کرے: نیویارک ٹائمز

کرزئی چاہتے ہیں امریکہ پاکستان میں براہ راست فوجی کارروائی کرے: نیویارک ٹائمز

نیویارک (نمائندہ خصوصی) حامد کرزئی جنہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا اب امریکہ سے پاکستان کے خلاف فوجی معاہدہ چاہتے ہیں۔ ”نیویارک ٹائمز“ کے مطابق کرزئی جو امن عمل اپنی شرائط پر شروع کرانا چاہتے ہیں وہ اس کوشش میں ہیں کہ امریکہ پاکستان میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف براہ راست فوجی کارروائی کرے۔ اخبار کے مطابق امریکہ طالبان مذاکرات سے پریشان کرزئی اب اپنی پلیٹ میں اس سے زیادہ چاہتے ہیں جو امریکہ انہیں دینا چاہتا ہے۔ افغان ماہرین کے مطابق کرزئی امریکہ سے بھی چاہتے ہیں کہ 2014ءکے بعد اس کے مناسب تعداد میں فوجی افغانستان قیام کریں اور امن کی کوششوں کیلئے مرکزی کردار ادا کریں۔ ایک افغان افسر کے مطابق کرزئی امریکہ کی طرف سے خیال رکھنے کی یقین دہانیوں پر یقین نہیں کرینگے بلکہ وہ وعدوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔
نیویارک ٹائمز