عراق: مسجد کے قریب خود کش حملہ ‘ 15 افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

عراق: مسجد کے قریب خود کش حملہ ‘ 15 افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

بغداد (اے ایف پی) عراق میں مسجد پر خود کش حملہ اور بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق سمارا کے سنی ٹاﺅن میں الرزاق مسجد کے قریب فوجی یونیفارم پہنے خود کش بمبار نے جمعہ نماز سے قبل اپنی کار دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور میڈیا کے مطابق دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کٹ کے گاﺅں میں الاکل سکوائر کے قریب نصب بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔ حاوجہ ٹاﺅن میں دو دہشت گرد بم نصب کرتے ہوئے مارے گئے۔