رمضان المبارک میں بھی حملے جاری رکھیں گے: افغان طالبان

کابل (رائٹر) افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں بھی حملے جاری رکھیں گے۔ ترجمان ذبیح اللہ کا کہنا ہے کہ ان کے نام ای میل بھیجی گئی جس میں یہ اپیل کی گئی کہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے مہینے رمضان کے تقدس کا لحاظ کرتے ہوئے عارضی طور پر دہشت گردانہ حملوں کو روک دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی جاری رہیں گے اس سلسلے میں اگر کوئی کام کرنا ہے تو وہ حکومت نے کہ وہ اپنی انٹیلی جنس بہتر کرے۔ ذبیح اللہ نے کہا کہ آپریشن کرنے کیلئے اس قسم کی ای میل کو مسترد کرتے ہیں۔