بھارتی صدر نے کم قیمت پر غذائی اجناس فراہم کرنے کے توسیعی پروگرام کی منظوری دیدی

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ملک کی دو تہائی آبادی کے لیے کم قیمت پر غذائی اجناس فراہم کیے جانے کے وسیع پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔دنیا کے سب سے بڑے فلاح و بہبود کے اس پروگرام کو اس سے قبل بھارتی کابینہ نے ایک آرڈینس کے ذریعے منظور کیا تھا۔صدر پرنب مکھرجی کے دستخط کے بعد اب فوڈ سکیورٹی نامی یہ آرڈینس قانون بن گیا ہے جس کے تحت ملک کے تقریباً 80 کروڑ افراد کو ہر ماہ پانچ کلو سستا اناج فراہم کیا جائے گا۔صدر سے منظوری کے بعد اس بل کو پارلیمان کی آئندہ اجلاس شروع ہونے کے چھ ہفتے کے اندر اس کی توثیق نہیں کی گئی تو یہ بل خارج ہو جائے گا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایک سیاسی چال ہے اور اس سے بھارت کی معیشت پر منفی اثر پڑے گا جبکہ اس پروگرام کے حامی کہتے ہیں کہ اس سے ملک سے غربت دور ہوگی۔