بھارتی بزرگ بچوں کے ساتھ رہنے کی بجائے ”ریٹائرمنٹ ہوم“ جانا پسند کرتے ہیں، رپورٹ

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں معمر اور بزرگ افراد اپنے بچوں کے ساتھ جانے کے بجائے ”ریٹائرمنٹ ہوم“ جانا پسند کر رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی نما ئندہ شالو یادو کا کہنا ہے کہ جنوبی ہندوستان میں ان رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ایس شیکھر کو ان کے بچوں نے اپنے ساتھ بیرون ملک رہنے کی دعوت دی تو انہوں نے اسے ٹھکرا دیا کیونکہ ان کا اپنا علیحدہ ہی منصوبہ تھا۔ اپنے بچوں کے ساتھ جانے کے بجائے انہوں نے ’ریٹائرمنٹ ویلج‘ جانا پسند کیا۔