امریکہ خفیہ نگرانی کے تمام پروگرام فوری ختم کرے ‘ یورپی پارلیمان کا مطالبہ‘ قرارداد بھی بھاری اکثریت سے منظور

امریکہ خفیہ نگرانی کے تمام پروگرام فوری ختم کرے ‘ یورپی پارلیمان کا مطالبہ‘ قرارداد بھی بھاری اکثریت سے منظور

اسٹراس برگ (آن لائن) یورپی پارلیمان نے امریکی خفیہ ایجنسیوں کی مبینہ جاسوسی سرگرمیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے واشنگٹن سے یورپی اداروں پر خفیہ نگرانی کے تمام تر پروگراموں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سٹراس برگ میں یورپی پارلیمان میں پیش کردہ ایک قرار داد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ خفیہ نگرانی کے پروگرام پرزم سے متعلق مفصل معلومات یورپی ممالک کو فراہم کرے۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں پر لگے ان الزامات کی چھان بین یورپی پارلیمان کی شہری حقوق کے تحفظ کی کمیٹی کرے گی۔ اس بارے میں امریکی حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت مجوزہ طور پر آئندہ پیر کو واشنگٹن میں شروع ہوں گی۔
یورپی پارلیمان