افغانستان میں سیکورٹی صورتحال سنگین ہے‘ جلد بہتری پیدا ہو گی : نیٹو کمانڈر

کابل (آن لائن)افغانستان میں نیٹو کے امریکی کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت سکیورٹی صورت حال انتہائی سنگین ہے تاہم اس میں جلد بہتری کا امکان ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنرل میک کرسٹل نے کہا کہ افغان سکیورٹی صورت حال اس وقت انتہائی سنگین ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ صورت حال میں مزید خرابی آتی جارہی ہے یاہم بس ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے افغان صورت حال میں بہتری میں اہم پیش رفت کی ہے اور یقینا ہم رواں سال اس بارے مزید کامیاب پیش رفت کریں گے۔ جبکہ شورش زدہ صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کم از کم 12 زخمیوں میں سے کچھ کی حالت ناز ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ امریکہ اور برطانیہ کی فوج نے افغان صوبہ ہلمند کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ہلمند میں بڑے امریکی آپریشن کےلئے تیاری کے سلسلہ میں برطانوی فوج نے ہیلی کاپٹر وہاں پہنچانے شروع کر دیئے ہیں۔ یہ بات برطانوی فوجی ترجمان نے بتائی۔ مثرہ میں کارروائی ہوگی جو طالبان کا گڑھ ہے۔