چین میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

چین میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ دو ماہ سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث فوجیان، جیانگ، ہنان اور لیوائنگ سمیت چین کے ستائیس صوبے سیلاب سےشدید متاثر ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے اہم شاہراہیں بند اور نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے۔ حکام نے اب تک ایک ہزاربہتر ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ سات سوکے قریب افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب کے باعث ملک بھرمیں چھترلاکھ ایکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ حکام کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث آٹھ لاکھ کے قریب عمارتیں تباہ اورساڑھے تیرہ لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ سیلاب کے باعث نقصانات کا تخمینہ اکتیس ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔