ننگر ہار : امریکی طیاروں کی بمباری‘ 28 شہری جاں بحق

کابل (مانیٹرنگ نیوز+ اے ایف پی) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں امریکی بمباری سے 28 شہری جاں بحق ہو گئے۔ اتحادی فوج نے ننگرہار میں گزشتہ ماہ 39 ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ایک عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ شیرزاد ڈسٹرکٹ میں پیش آیا ۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے نے گزشتہ صبح سویرے ایک جنارے میں شریک افراد کو بمباری کا نشانہ بنایا اس کے نتیجے میں جنارے میں شریک تمام 28 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب شمالی افغانستان میں خودکش حملہ آور نے باورد سے بھری کار افغان اور نیٹو کے مشترکہ فوجی قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 11افغان پولیس اہلکار ہلاک دو امریکی فوجی بھی زخمی ہیں۔ یہ افسر صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کے گشت پر تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔