سعودی حکومت اس سال دنیا بھر کے 17 لاکھ مسلمانوں کو حج ویزے جاری کرے گی

ریاض (ریڈیو نیوز) سعودی حکومت اس سال دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 لاکھ مسلمانوں کو حج ویزے جاری کرے گی جبکہ اندرون ملک سے بھی اتنی ہی تعداد میں لوگوں کو حج کیلئے اجازت نامے جاری کئے جائیں گے۔ اس سال سب سے زیادہ حج ویزے انڈونیشیا کو جاری کئے جائیں گے جہاں سے دو لاکھ 11 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ پاکستان میں سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 70ہزار افراد فریضہ حج ادا کریںگے۔ گذشتہ 5 سال میں حج کرنے والوں کو ویزے جاری نہیں ہونگے۔