افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد

افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد

تہران میں علاقائی ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ امریکہ اور نیٹو ممالک افغانستان کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ افغانستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں اور اس مسئلےکوعلاقائی سطح پر حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وسطی ایشیا اور مشرق وسطی کے ممالک کو باہمی تعلقات میں بہتری لا کر مضبوط اتحاد قائم کرنے چاہیے ۔ اس کانفرنس میں افغان صدر حامد کرزئی اور تاجکستان کے صدر بھی شریک ہیں جو گزشتہ روز تہران پہنچے تھے