اسرائیلی جنگی طیارے لبنانی حدود میں گھس آئے : لبنانی فوج

بیروت (اے ایف پی) لبنان نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے فضائی سرحد کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی طیارے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے علاقے کفار قلعہ میں گھس آئے جبکہ بدھ کے روز بھی ایک اسرائیلی طیارہ جنوبی علاقہ میں گھس آیا تھا اور دو گھنٹے تک ہماری حدود میں محو پرواز رہا۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بار پھرغزہ کی پٹی اور لبنان پرحملے کی دھمکی دی ہے۔صہیونی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد پرفوج کے درمیان جھڑپ کی ذمہ داری بیروت پرعائد ہوتی ہے جبکہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے \\\"ایلات \\\" پر راکٹ حملے حماس نے کیے ہیں