کیوبا کے مسلمانوں نے پہلی بار حج کی سعادت حاصل کی

مکہ مکرمہ ( آن لائن)  کیوبا کے مسلمانوں نے پہلی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کی اور کیوبا سے تعلق رکھنے پانچ افراد نے خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ کے مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کیا ۔کیوبا  براعظم شمالی امریکہ میں واقع ہے - سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ڈائریکٹر عبد اللہ المدلج کے مطابق کیوبا میں کوئی مسجد نہیں اور ان کی وزارت نے گزشتہ ماہ رمضان المبار ک کے دوران کیوبا کے مسلمانوں کو نماز تراویح پڑھانے کے لئے پہلی مرتبہ عالم کا تقررکیا - اس مقصد کے لئے ایک شادی ہال کرائے پر لے کر وہاں نمازِ تروایح ادا کی گئی۔