پولیس کل دفاتراور سکول کھلوانے کیلئے ’’تمام اقدامات‘‘ کرے گی : ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی مظاہرین کو دھمکی

بیجنگ (بی بی سی) ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو سی وائے لیونگ نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ پیر کو حکومتی دفاتر اور سکول دوبارہ کھولنے کیلئے پولیس تمام ضروری اقدامات کرے گی۔   اب حکومت اور شہریوں کو ان کے ’’معمولات زندگی بحال کرنے دیں‘‘ بی بی سی کے مطابق ایڈمیریلٹی ڈسٹرکٹ میں ہزاروں افراد نے پُرتشدد جھڑپوں کے خلاف مظاہرہ کیا جو اب تک ہونیوالے بڑے مظاہروں میں سے ایک تھا۔ مظاہرین پر حملوں میں ملوث 19 افراد پکڑے گئے۔