ٹرانسپلانٹ کئے گئے رحم مادر سے پہلے بچے کی پیدائش

لندن (بی بی سی اردو) سویڈن میں ایک خاتون نے ٹرانسپلانٹ کئے ہوئے رحم مادر کے ذریعے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ یہ طبی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے جب پیوند کاری (ٹرانسپلانٹ) کئے ہوئے رحم مادر سے کوئی بچہ پیدا ہوا ہے۔ ماں بننے والی 36 سالہ خاتون بغیر رحم مادر کے پیدا ہوئیں تھیں جنہیں ایک معمر خاتون نے اپنا رحم مادر عطیے میں دیا تھا۔برطانوی جرنل ’دا لینسٹ‘ کے مطابق بچے کی قبل از وقت پیدائش ستمبر میں ہوئی اسکا وزن تقریباً پونے دو کلوگرام تھا۔بچے کے والد کا کہنا ہے  ان کا بیٹا ’حیرت انگیز‘ ہے۔ پیدائش میں کسی خرابی یا پھر کینسر کے علاج کی صورت میں ایک عورت رحم مادر سے محروم ہوجاتی ہے اور اگر وہ اپنا بچہ چاہتی ہیں تو اس کا واحد طریقہ اب تک کرائے کی کوکھ ہوا کرتی تھی۔