مودی حکومت کا معنی خیز کارنامہ، انتہا پسند جماعت کے سربراہ کا خطاب قومی ٹی وی پر نشر

ممبئی (آئی این پی) مودی سرکار کے آتے ہی بھارت میں ہندو انتہا  پسندی کا رجحان بڑھ رہا ہے، قومی ٹی وی پر انتہا  پسند جماعت آر ایس ایس کا خطاب نشر کیا گیا۔بھارتی وزیراعظم نے رنگ دکھانا شروع کردیا۔مودی سرکار کے آتے ہی ہندوتوا کا پرچار، برسر عام انتہا  پسند ہندو جماعت راشٹریہ سیوک سنگھ کے سربراہ کا ناگپور میں خطاب قومی ٹی وی چینل دور درشن پر براہ راست نشر کیا گیا۔آر ایس ایس چیف نے خطاب میں ہندوتوا کو قومی پہچان قرار دیا، موہن بھگوت نے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، مسلمانوں پر بھی تنقید کے نشتر برسائے، لیکن انتہا  پسند وزیراعظم کیلئے تعریف کے  پُھول جھڑتے رہے، نریندر مودی نے بھی خطاب کو قومی مسائل کا عکاس قرار دیا۔ کانگرس نے کڑی تنقید  کرتے ہوئے اسے خطرے کی گھنٹی قرار دیا۔