مغربی پابندیاں بے وقوفی ہے، ہماری معیشت پر اثر نہیں پڑا:پیوٹن

ماسکو (آئی این پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن  نے کہا ہے کہ  یوکرائن میں مداخلت کی بنا پر امریکہ اورمغربی ممالک کی طرف سے روس پر اقتصادی پابندیاں لگائی گئی تھیں لیکن  ان پابندیوں کاروس کی معیشت پر کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ اس کایہ فائدہ ہوگا کہ روس کا چین، بھارت اور لاطینی امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھ جائے گا۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر پیوٹن نے ان پابندیوں کو محض بیوقوفی قرار دیا اورکہا کہ ان کی وجہ سے صرف یہ ہوا ہے کہ دیگر ممالک کو روسی مارکیٹ میں پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ پابندیاں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور ان کی وجہ سے عالمی معیشت کو نقصان ہوا ہے۔