لیبیا سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 130 مہاجرین ہلاک

روم(آن لائن)لیبیا سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی ایک کشتی بحیرہ  روم کی موجوں کی نذر ہو گئی۔ اس واقعے میں کم از کم 130 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ جزیرے لامپے ڈوسا کے قریب اس کشتی پر آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد یہ کشتی سمندر ُبرد ہو گئی۔