عیدالاضحی: امریکی صدر کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد

واشنگٹن (آن لائن) عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر دنیا بھر میں مسلمانوں کو مبارکبادی پیغام دیتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا جیسا کہ ہمارے مسلم ہمسائے اور دوست عید الاضحی کی تقریبات کیلئے جمع ہو رہے ہیں۔ امریکی مسلمان بھی دنیا بھر کے اس سب سے بڑے اور روح پرور اجتماعات میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا حج ایک ایسا عظیم اجتماع ہے جو دنیا بھر کے سنی اور شیعہ مسلمانوں کو بلاامتیاز شانہ بشانہ لاکھڑا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ اجتماع نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کو یہ درس دیتا ہے۔