شام: امریکہ اور اتحادی ممالک کے داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری‘ مزید 35 جنگجو ہلاک

شام: امریکہ اور اتحادی ممالک کے داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری‘ مزید 35 جنگجو ہلاک

دمشق،ہیگ( آن لائن) ہالینڈ کے لڑاکا طیارے داعش کیخلاف امریکی فضائی حملوں میں حصہ لینے کیلئے اردن پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے وزیرخارجہ حسین مینش نے پارلیمنٹ  کو بتایا کہ ہالینڈ نے داعش کیخلاف امریکی فضائی حملوں کا حصہ بنتے ہوئے اپنے لڑاکا طیارے اردن بھیج دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ طیارے داعش کیخلاف قطر کی کمانڈ میں فضائی حملے کرینگے ۔ شام کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں امریکہ اور اتحادی طیاروں کی بمباری سے مزید35جنگجو مارے اور بیسیوں زخمی ہوگئے۔ سیرئین آوبزرویٹری ہیومن رائٹس کے ترجمان نے بتایا  شدادی، حساکیہہ اور ترک سرحد کے قریب صوبہ حلب  کے قصبے کو بانے میں داعش کے جنگجوئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا، ادھرکینیڈا بھی داعش کیخلاف عالمی کارروائی کا حصہ بن گیا۔اس نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔