سعودی عرب میں ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگانے پر والدہ کا بیٹے کو تھپڑ، جواب میں ’’سٹے نواز سٹے‘‘ کے نعرے، سوشل میڈیا پر ویڈیو مقبول

جدہ (آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ’’گو نواز گو‘‘ کے نعروں کی گونج سعودی عرب تک پہنچ گئی، ایک نوجوان کو گو نواز گو کا نعرہ لگانے پر والدہ نے تھپڑ رسید کر دیا۔ والدہ نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے۔ اسی اثناء میں نعرے سن کر اس نوجوان کی والدہ آگئیں اور اپنے بیٹے کو تھپڑ مار دیا اور نوازشریف کے حق میں ’’سٹے نواز سٹے‘‘ کے نعرے لگائے۔ سوشل میڈیا اور فیس بک پر اس ویڈیو نے مقبولیت حاصل کرلی۔