بھارت کے بعد سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں:رپورٹ

جدہ(این این آئی) سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ میں اس بات پر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملک میں تارکین وطن کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ ہورہا ہے اور یہ حقیقی معنوں میں خطرناک ہوگیا ہے۔ 2013 میں شایع کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق تارکین وطن کی کل تعداد میں بعض قومیتیں تقریبا 85 فیصد تک غالب ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی گزٹ کے تجزیہ کار کا کہناتھا جب اس میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی تعداد کو بھی شامل کرلیا جائے تو یہ معاملہ واقعی پریشان کن محسوس ہوتا ہے۔اعدادوشمار کہتے ہیں کہ بھارت پہلے نمبر پر ہیں، سعودی عرب میں ان کی تعداد سترہ لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان کے بعد پاکستانیوں کا نمبر ہے، وہ یہاں تیرہ لاکھ بیس ہزار کے قریب ہیں۔ بنگلہ دیشی تیسرے نمبر پر ہیں، ان کی تعداد یہاں تیرہ لاکھ دس ہزار ہے۔