بانکی مون کی مالی میں امن فوجیوں پر حملے اور ان کی ہلاکت کی شدید مذمت

نیویارک (اے پی پی)  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مالی میں امن فوجیوں پر حملے اور ان کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے ۔ ہفتہ کو ان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مالی میں امن فوجیوں پر چھاپہ مار حملے کی اطلاع سن کر صدمے سے دوچار ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ امن فوجیوں پر حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔