پاکستان کو بہت پہلے ہمیں پسندیدہ ملک قرار دے دینا چاہئے تھا: منموہن

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت پہلے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے دینا چاہئے تھا۔ میں نے 17 سال قبل پاکستان کو یہ تجھویز دی تھی‘ پاکستان کی جانب سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دئیے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔