پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئےپچیس لاکھ سے زائد فرزندانِ اسلام آج فریضہ حج ادا کررہے ہیں ،میدان عرفات میں نمازظہراورعصرایک ساتھ اداکی گئی

پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئےپچیس لاکھ سے زائد فرزندانِ اسلام آج فریضہ حج ادا کررہے ہیں ،میدان عرفات میں نمازظہراورعصرایک ساتھ اداکی گئی

پاکستان سمیت دنیا بھر سےآئے پچیس لاکھ سے زائد فرزندانِ اسلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے آج منٰی میں نماز فجرادا کرکے سورج طلوع ہونے کے بعد بلند آواز میں تلبیہ پڑھتے ہوئے منیٰ سے عرفات پہنچے جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ اداکررہے ہیں۔ میدانِ عرفات میں ایک اذان اوردو تکبیروں کے ساتھ ظہر اورعصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی گئی سورج غروب ہونے تک حجاج کرام میدانِ عرفات میں قیام کرکے اللہ تعالٰی سے اپنی خطاﺅں اور لغزشوں کی معافی اوررحمتیں طلب کریں گے۔ حجاج کرام وقوفِ عرفہ کا اہم ترین رکن ادا کرنے کے بعد سورج غروب ہوتے ہی مزدلفہ چلے جائیں گے جہاں وہ مغرب اورعشاء ادا کریں گے۔ حجاج مزدلفہ میں صبح تک قیام کریں گےاور وہاں سے کنکریاں لے کررمی کیلئے جمرات جائیں گے۔ حجاج کرام کی منیٰ سے عرفات منتقلی کی کارروائی کو منظم بنانے کیلئے حج انتظامیہ کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔جبکہ خادم حرمین الشریفین شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے پانی کی لاکھوں بوتلیں اورخوراک کے پیکٹ حجاج کرام میں تقسیم کئے جائیں گے۔