قرضوں کے بحران کا خطرہ، اٹلی نے اپنی معیشت آئی ایم ایف کی نگرانی میں دےدی

کینز (اے ایف پی) دنیا کی بڑی اقتصادی طاقتوں کے لیڈر اس بات کےلئے کوشاں ہیں کہ یورپ اس بات کی کوشش کرے کہ یونان کے بعد اٹلی کو قرضوں کے بحران میں پھنسنے سے بچایا جائے۔ اگرچہ جی 20- کے سربراہ اجلاس میں اصولی طور پر آئی ایم ایف کےلئے فنڈز بڑھانے سے اتفاق کیا گیا۔ مگر وہ اس حوالے سے کوئی خاص ٹائم ٹیبل دینے میں ناکام رہے۔ جس کے باعث معاملہ زیرالتواءہی رہے گا۔ امریکہ اور دیگر ابھرتی بڑی اقتصادی اقوام کے دباﺅ پر اٹلی نے ایک رسوا کن ڈیل قبول کر لی جس کے تحت اٹلی کی معیشت بین الاقوامی نگرانی میں دے دی گئی ہے۔ اطالوی وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ اٹلی نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ وہ اس کی اقتصادی اصلاحات کی نگرانی کرے مگر اس نے مالی امداد کی پیشکش مسترد کر دی ہے کیونکہ یہ غیرضروری ہو گی۔