خانہ کعبہ کاغلاف تبدیل کردیاگیا، نئےغلاف کی تیاری میں ڈیڑھ سوکلو سونا اور چاندی استعمال کی گئی، تیاری کے پر دوکڑور ریال لاگت آئی

خانہ کعبہ کاغلاف تبدیل کردیاگیا، نئےغلاف کی تیاری میں ڈیڑھ سوکلو سونا اور چاندی استعمال کی گئی، تیاری کے پر دوکڑور ریال لاگت آئی

نیاغلاف دو کروڑ ریال کی لاگت سےچھ سو ستر
کلوگرام خالص ریشم سے تیارکیاگیا ہے، غلاف کی تیاری میں ایک سو پچاس کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کی کڑھائی کی گئی ہے،یہ غلاف ہر سال نو ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے اور پرانے غلاف
کے ٹکڑے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کر دیئے جاتے ہیں-غلافِ کعبہ کے پانچ حصے ہوتے ہیں-چار حصے چاروں دیواروں پر چڑھائے جاتے ہیں جبکہ پانچواں اس کے دروازے پر آویزاں کیا جاتا ہے-دروازے کی بلندی چھ میٹر او رچوڑائی تین میٹر ہے