انا ہزارے دوبارہ بھوک ہڑتال کرینگے لوک پال بل سردیوں کے سیشن میں منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے: بھارتی میڈیا

نئی دہلی( نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے دوبارہ تین روزہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انا ہزارے نے لوک پال بل سردیوں کے سیشن میں منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انا ہزارے لوک پال بل کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف مہم شروع کریں گے۔