اسامہ کو 90 سیکنڈ میں مار دیا گیا تھا: امریکی کمانڈر

واشنگٹن (آن لائن) امریکی نیول سیلز کے سابق کمانڈر نے بتایا کہ اسامہ بن لادن کو آپریشن کے 90 سیکنڈ کے اندر ہی فائرنگ کر کے مار دیا گیا تھا۔ اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسامہ آپریشن کے 45 منٹ میں جاںبحق ہو گئے تھے۔ ٹیلی گراف کے مطابق کمانڈر چک فرارے نے کہا کہ 90 سیکنڈ کے اندر اسامہ مارے جانے کے بعد فائرنگ نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا نیوی سیلز کے اہلکار دروازے کے ذریعے نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھت پر اترے اور کمپاونڈ میں داخل ہوئے۔