آزادی اظہار رائے یا خبث باطن؟ فرانسیسی جریدے نے دفتر جلائے جانے کے بعد گستاخانہ خاکے دوسرے اخبار کے اندر لپیٹ کر تقسیم کرا دئیے

پیرس (آن لائن) فرانس میں ہفت روزہ نے ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کردیئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے ہفت روزہ چارلی ہیبڈو نے چند روز پہلے گستاخانہ خاکہ شائع کیا تھا جس کے بعد پیرس میں موجود اس ہفت روزہ کا دفتر جلا دیا گیا تھا۔ جمعرات کو اس ہفت روزہ نے ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کرکے پیرس کے سب سے بڑے بائیں بازو کے اخبار ڈیلی آزادی کی کاپیوں کے اندر لپیٹ کر پیرس کے گردونواح میں تقسیم کیا ہے جس میں گستاخانہ خاکہ کے علاوہ آزادی اظہار پر مضمون بھی ہے۔