کشمیری کھلاڑی انتظار کرتے رہے‘ بھارتی فوج ڈر گئی‘ کرکٹ میچ نہ ہو سکا

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم نے اس بات پر اظہار افسوس کیا ہے کہ بھارتی فوج کی کرکٹ ٹیم مقبوضہ کشمیر میں میچ کیوں نہیں کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی ٹیم کو سرینگر میں فرسٹ کلاس میچ کھیلنا چاہئے‘ گذشتہ روز سرینگر میں رانجھی ٹرافی کے ایک میچ میں مقبوضہ کشمیر کی ٹیم کو بھارتی فوج کی ٹیم کے گرا¶نڈ میں نہ آنے پر فاتح قرار دے دیا گیا۔ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے مزید کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اس سلسلے میں ایک اور میچ کھیلا جا سکے اور وہ بھارتی ٹیم کو اس میچ کے لئے کھیلنے پر آمادہ کریں گے۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ نہ کھیلنے پر بھارتی فوجی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی ٹیم نے سکیورٹی وجوہات پر میچ نہیں کھیلا‘ فوجی کرکٹ ٹیم کو اس صورتحال پر معافی مانگنی پڑی ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے فوج کو اس واقعے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج نے پہلے عسکریت پسند گروپوں کیخلاف ریاست میں کامیابےوں کے بلندوبانگ دعوے کئے تھے لیکن یہ واقعہ ریاست میں موجود فوج کے دہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔
فوج کرکٹ