مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 6 مجاہد شہید

سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 6 مجاہدین شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کپواڑہ کے تنگڈار سیکٹر میں جھڑپ کے دوران 3 مجاہد شہید ہو گئے۔ کرناہ میں بھی جھڑپ ہوئی جس میں بھارتی فوج نے دو مجاہدین کو شہید کر دیا۔ سانبہ سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے دراندازی کے الزام میں ایک مجاہد کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ ادھر بانڈی پورہ میں دستی بم حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ کشمیر