سعودی عرب میں تجارت کے وسیع مواقع ہیں حکومت پاکستان تاجرو ںکی مدد کرے : ابو بکر میمن
مدینہ منورہ ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان بزنس کمیونٹی سعودی عرب کہ صدر ابوبکر میمن نے کہا ہے سعودی عرب میں تجارت کے وسیع مواقع ہیں اور حکوت پاکستان کو چاہیے کہ پاکستانی تاجر برادری کو ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے ان کی رہنمائی اور مدد کرے ۔ جبکہ اس سلسلے میں سفیر پاکستان ، کمرشل ، اتاشی ، اور ویلفیئر ، و انفارمیشن اتاشی کی کارکردگی کا معیار تجارتی حج ، مین پاور کی کھپت اور وزارت خارجہ کی پالیسی کی ترویج و اشاعت سے جانچنا ہوگا۔