افغانستان: جھڑپیں‘ 50 افراد ہلاک: پارلیمنٹ نے معصوم ستانکزئی کی طور وزیر دفاع نامزدگی مسترد کر دی
کابل (اے پی پی،اے ایف پی) افغانستان کے وسطی صوبہ وردگ میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ صوبہ وردگ کے علاقہ جل ریز میں اس وقت پیش آیا جب طالبان نے علاقے میں بعض چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔فغان پارلیمنٹ نے صدر اشرف غنی کی طرف سے معصوم شانکزئی کی بطور وزیر دفاع نامزدگی مسترد کر دی۔ افغان پارلیمنٹ نے صدر اشرف غنی کی جانب سے وزیر دفاع کے لئے نامزدگی کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ اہم پوسٹ کئی ماہ سے خالی تھی۔ مئی کے اواخر میں صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل کے لئے حکومتی کمیٹی میں شامل اعلیٰ عہدیدار محمد معصوم سٹانکزئی کو وزیر دفاع کے لئے نامزد کیا تھا۔ انہیں 107 ووٹوں کی ضرورت تھی تاہم ان کے حق میں ووٹ ڈالنے والے 213 میں سے 84 کے ووٹ مل سکے۔