گوادرسے خنجراب تک ریل نیٹ ورک کیلئے آج معاہدے پردستخط ہونگے، احسن اقبال

بیجنگ (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادرسے خنجراب تک ریل نیٹ ورک کیلئے آج معاہدے پر دستخط ہونگے، وزیراعظم کے دورے کے نتیجے میں متعدد منصوبے شروع ہونگے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کے دورے سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملے گی، چینی قیادت نے پاکستان کی نئی قیادت کے عزم کوسراہا ہے، چین کی کامیابی کے پیچھے ان کا سیاسی نظام کارفرما ہے، کرپشن اور میرٹ کویقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔