پیرو میں کھدائی کے دوران 4 ہزار سال قدیم تاریخی اہرام تباہ

 لندن (بی بی سی) لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں دارالحکومت لیما کے قریب واقع تاریخی علاقے میں کھدائی کے دوران تقریباً چار ہزار سال پرانا اہرام تباہ ہو گیا ۔ دارالحکومت لیما کے قریب مسمار ہونے والا اہرام ’اِل پارئیسکو‘ بارہ تاریخی اہراموں میں سے ایک ہے۔ حکام نے بتایا کے تباہ ہونے والا اہرام بیس فٹ بلند تھا۔ پیرو کی وزارت ثقافت کے نائب وزیر نے بتایا کہ اہرام کو گزشتہ ہفتے ا±س وقت تباہ کیا گیا دیگر تین اہراموں کو مسمار ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دو تعمیراتی کمپنیوں کے خلاف مجرمانہ شکایات درج کر لی گئی ہیں اور ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی جائے گی۔