پاکستان کی امداد میں کمی، امریکی محکمہ خارجہ کا رپورٹس سے اظہار لاعلمی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی امداد میں کمی کے حوالے سے رپورٹس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری حالیہ سالوں کے دوران سینٹ میں پاکستان کو امداد دینے کی بھرپور وکالت کرتے رہے ہیں‘ ہم پاکستان سے شراکت داری کم نہیں کر سکتے یہ شراکت بہت اہم ہے‘ جان کیری جلد پاکستان کا دورہ کریں گے‘ پاکستان سے ڈرون حملوں سمیت دیگر امور پر بات چیت جاری ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران خاتون ترجمان جین پساکی نے پاکستان کی امداد میں کمی کے بارے میں رپورٹس کے حوالے سے کہا کہ میں نے ایسی کوئی رپورٹ نہیں بھیجی۔ ہم پاکستان سے تعلقات میں کمی نہیں لا سکتے تاہم ترجمان نے کہا کہ جان کیری کے دورے کی تاریخوں کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔