مرسی کی برطرفی پر اسرائیل خاموش

مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) مصر میں فوج کے ہاتھوں صدر محمد مرسی کی اقتدار سے برطرفی پر اسرائیل ابھی تک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے کابینہ کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ مصر کے بحران کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے پرہیز کریں۔ فوج کی طرف سے مرسی کو برطرف کر کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے اسرائیل ابھی تک تشویش کا شکار ہے۔
اسرائیل / خاموش