قطر میں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار

کراچی (خصوصی رپورٹ) قطر میں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔ امت کے مطابق ڈیڈلاک گوانتاناموبے سے 5 طالبان کی رہائی اور افغانستان میں امریکی اڈوں کے معاملے پر پیدا ہوا۔ مستقبل قریب میں کسی بڑے بریک تھرو کی توقع نہیں۔ امریکی مقامی فورسز کو کنٹرول منتقلی تک طالبان کو مذاکرات میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں۔ طالبان نے ممکنہ خانہ جنگی روکنے کیلئے دیگر گروپوں سے رابطے تیز کر دیئے۔