سنکیانگ میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست جاری کر دی گئی

بیجنگ(آن لائن)چینی حکومت نے صوبہ سنکیانگ میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس علاقے میں مسلمان بڑی تعداد میں بستے ہیں جہاں گزشتہ ہفتے پرتشدد واقعات میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سنکیانگ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوگ دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع دے کر صورتحال کی بہتری میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اسی علاقے میں سال 2009ءکے دوران یغور نسل کے مسلمانوں اور ہان نسل کے چینیوں کے مابین فسادات میں دو سو سے زائد افراد مارے گئے تھے۔