اندرونی بیرونی خطرات کا سامنا، پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے: الطاف

اندرونی بیرونی خطرات کا سامنا، پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے: الطاف

لندن/ کراچی (نوائے وقت نیوز+ آئی این پی) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ لفاظی، اچھے جملوں کے استعمال سے کوئی قوم ترقی یافتہ نہیں بنتی، ترقی یافتہ بننے کے لئے کسی بھی قوم میں خود احتسابی کا عمل مسلسل جاری رہنا چاہئے۔ وطن سے سچی محبت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جائے۔ پاکستان کو اندرونی وبیرونی خطرات، معاشی مسائل، امن وامان سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ وہ جمعرات کو کراچی اور لندن کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ذاتی خواہشات کو نظر انداز کرکے زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں۔ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ پریشانیوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ زمینی حقائق کا ٹھنڈے دماغ سے تجزیہ کر کے عمل کیا جائے۔