امریکی نے دنیا کا سب سے بڑا ریل روڈ ماڈل تیار کر لیا

امریکی نے دنیا کا سب سے بڑا ریل روڈ ماڈل تیار کر لیا

نیو یارک (نیٹ نیوز) ایک امریکی شخص نے دنیا کا سب س ےبڑا ریل روڈ ماڈ تیار کرکے دکھا دیا۔ آٹھ میل لمبے ٹریک میں سو سے زائد ٹرینیں، 400 پل وغیرہ نصب کئے گئے ہیں اور اس کی تکمیل ایک یا 2 نہیں بلکہ پورے 16 سال میں ہوئی ہے۔ نیوجرسی کے رہائشی اس شخص نےاس سب سے بڑے ماڈل میں 3 ہزار عمارات کی چھوٹی نقول،50 ہزار درخت اور 40 سڑک عبور کرنے والے پلوں کو بھی رکھا گیا ہے۔ بروس ولیمز نامی اس شخص نے اپنے گھر میں یہ انوکھا ماڈل تیار کیا ہے اور اس کا ڈیزائن بھی اس نے خود ہی تیار کیا ہے۔ اس کے لئے بروس نے 16 سال تک روزانہ 18 سے 19 گھنٹے کام کرکے اپنے خواب کو حقیقی شکل دی اور اب وہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔