امریکہ کے ساتھ آزاد تجارت سے متعلق مذاکرات وقت پر ہونگے:یورپی یونین

 امریکہ کے ساتھ آزاد تجارت سے متعلق مذاکرات وقت پر ہونگے:یورپی یونین

برسلز(آن لائن)یورپی کمیشن کے سربراہ یوزے مانوئیل باروسو کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے امریکہ کے ساتھ آزاد تجارت سے متعلق پہلے سے طے شدہ مذاکرات وقت مقررہ پر ہوں گے لیکن امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کے دفاتر کی جاسوسی کی خبروں کے انکشافات کے تناظر میں ان مذاکرات میں پہلی سی گرمجوشی نہیں ہوگی۔ حال ہی میں انکشاف کیا تھا امریکی حکومت نے یورپی یونین کے دفاتر کی جاسوسی کی ہے۔ اسی تناظر میں فرانس کا موقف تھا کہ مذاکرات کو دو ہفتے تک معطل کردیا جائے جبکہ جرمنی نے مذاکرات کے وقت پر انعقاد کی حمایت کی۔