کرپشن کے خاتمے کے لیے بھارتی حکومت کی حکمت عملی اورکارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ

کرپشن کے خاتمے کے لیے بھارتی حکومت کی حکمت عملی اورکارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے کالے دھن کے غیر قانونی اور ملکی مفاد کے خلاف استعمال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خفیہ اکاؤنٹس کو تلاش کرنے اوران میں موجود رقوم واپس لانے کے لیے حکومت کی کوششیں ناکافی اور غیرتسلی بخش ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق بھارتی شہریوں کے دس کھرب چالیس ارب ڈالر بیرون ملک بینکوں کے خفیہ اکاونٹس میں موجود ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے حکومتی کوششوں کومسترد کرتے ہوئے تحقیقات کے عمل میں سنگین خامیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالت عظمی کے سابق جج کی سربراہی میں تیرہ رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی دے ہے۔