آنے والے مہینوں میں اتحادی فوج کی توجہ پاک افغان سرحد پرہوگی۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس

آنے والے مہینوں میں اتحادی فوج کی توجہ پاک افغان سرحد پرہوگی۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس

کابل کے بگرام ہوائی اڈے پر نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ نیٹو افواج جنوب اور جنوب مغربی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مشرقی علاقوں پر توجہ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں خاص طورشمالی وزیرستان سے لے کرکابل تک دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جنرل پیٹریاس نے مزید کہا کہ اتحادی افواج اب بھی پاک افغان بارڈر کی مانیٹرنگ کر رہی ہے تاہم آئندہ سال سرحد کے قریبی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس کارروائی کی جائے گی۔