مصر میں قطری سفیر طلب: اخوان المسلمون کی حمایت‘ اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج

قاہرہ  (اے پی پی)  مصری وزارت خارجہ نے ہفتہ کو قطر کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور ملک کے اندرونی معاملات میںمداخلت پر زور دار  احتجاج کیا۔قطر کی حکو مت نے  کہا تھا کہ مصر  کی حکومت کا اخوان المسلمون کو دہشت گروپ قرار دینے کاحالیہ فیصلہ دراصل احتجاجی مظاہرین کو قتل کرنے کا ایک بہانہ ہے۔ ہفتہ کو قاہرہ میں قطر کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پر زور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور کہا قطری وزیر خارجہ کا بیان مصر کے اندرونی معاملات میں مداخات ہے۔قطر کا کہنا ہے کہ مصرمیں تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات ہی سیاسی بحران کا واحد حل ہے۔قطر سابق مصری صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کا قریبی اتحادی ہے۔