مسئلہ کشمیر کا ممکنہ حل کیا تھا؟ بی جے پی نے منموہن سے وضاحت مانگ لی

مسئلہ کشمیر کا ممکنہ حل کیا تھا؟ بی جے پی  نے منموہن سے وضاحت مانگ لی

نئی دہلی (اے این این) بھارتی انتہا پسند اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیرکے حل کے قریب پہنچنے سے متعلق بیان پر وزیراعظم منموہن سنگھ  سے وضاحت طلب کرلی۔ بی جے پی کے رہنما ارون جیٹلی نے ایک آرٹیکل میں وزیراعظم منموہن سنگھ سے استفسارکیا مسئلہ کشمیرکا ممکنہ حل کیا تھا؟ بھارت کے عوام اس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ  بھارتی حکومت  پاکستان کے کہنے پر نہیں چلے گی۔ واضح رہے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں  منموہن سنگھ نے کہا تھا جنرل پرویز مشرف کے دور اقتدار میں دونوں ملک باہمی تعلقات میں اہم پیش رفت کے قریب پہنچ گئے تھے۔