لبنان: شدت پسند گروپ کے کمانڈر ہلاک

لبنان: شدت پسند گروپ  کے کمانڈر ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں القاعدہ کے کمانڈر ماجد الماجد حراست کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق القاعدہ کے ایک ذیلی گروپ عبداللہ اعظم بریگیڈ کے کمانڈر کو گذشتہ دنوں بیروت سے گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے فوج کے ایک جنرل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماجد الماجد فوجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں گردے ناکارہ ہونے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ ماجد الماجد کا شمار سعودی عرب کے مطلوب ترین افراد میں سے تھا۔ماجد الماجد کو 2012 میں القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم عبد اللہ اعظم بریگیڈ کا سربراہ چنا گیا تھا۔