شمالی کورین کم جان کے پھوپھا کو سزائے موت سے قبل کتوں کے آگے ڈالا گیا

ہانگ کانگ(این این آئی)ہانک کانگ کے ایک جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان کے پھوپھا چانگ سانگ ٹیگ کو سزائے موت دینے سے قبل 120 بھوکے شکاری کتوں کے آگے ڈالا گیا تھا۔ہانگ کانگ کے جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کم جان ان کے پھوپھا اور ان کے پانچ ساتھیوں کو غداری کے الزام میں سزائے موت دینے سے پہلے تین دن سے بھوکے 120 شکاری کتوں کے آگے پھینک دیا گیا جو تقریبا ایک گھنٹے تک ان کے جسم سے گوشت نوچ کر کھاتے رہے۔، جریدے کے مطابق شمالی کوریا کے اعلی حکام یہ تمام مناظر براہ راست دیکھتے رہے تاہم شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، دوسری جانب ماضی میں اس قسم کی رپورٹس آتی رہی ہیں کہ چانگ سانگ ٹیگ کے ساتھیوں کو مشین گن سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔